وینزویلا،سینکڑوں افراد کا حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 مئی 2014 07:50

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)وینزویلا میں سینکڑوں افراد نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلین دارالحکومت کراکس میں سینکڑوں افراد نے سپریم کورٹ کی جانب سے مظاہروں پر پابندیوں اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مظاہروں پر پابندی عائد کرنا ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی بھی نذر آتش کی،فورسز نے بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔