سوات ، مبینہ خودکش بمبا ر سپیشل پولیس فورس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے روکنے پر ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے اُڑ گیا،خودکش بمبار کا ٹارگٹ امن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق تھے ،تاہم بال بال بچ گئے ،پولیس ، علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع، دھماکہ خودکش تھا ،خودکش کا سرمل گیا ہے ،مزید تفتیش جاری ،جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 4 زخمی

جمعرات 1 مئی 2014 07:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)چاربا غ کے علاقہ سڑہ چینہ میں مبینہ طورپر خودکش بمبا رسپیشل پولیس فورس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے روکنے پر ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے اُڑ گیا ،خودکش بمبار کا ٹارگٹ امن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق تھے ،تاہم دھماکے میں ڈاکٹر فاروق بال بال بچ گئے ،پولیس ،واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ،بڑے پیمانے پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ،خودکش کا سرمل گیا ہے ،مزید تفتیش جاری ہے ،ڈی پی او سوات شیر اکبر،دھماکہ خودکش نہیں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ہوا،دھماکے میں ہلاک شخص کا ایک ساتھی فرا ر ہے جسے گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے ،عسکری زرائع تفصیلات کے مطابق چارباغ کے علاقہ سڑہ چینہ میں مبینہ خودکش بمبار ٹارگٹ کو پہنچنے سے پہلے دھماکے سے اُڑ گیاپولیس کے مطابق خودکش بمبار کا ٹارگٹ مقامی آمن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق تھے تاہم خوش قسمتی سے وہ دھماکے میں بال بال بچ گئے اور دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے سے ڈاکٹر فاروق کے کلینک اور آس پاس کے کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آوا ز دور دور تک سنی گئی پولیس کے ڈایس پی یوسف علی نے واقعہ کے بارے بتایا کہ معمول کے گشت پر مامور سپیشل پولیس فورس کے ایک اہلکار اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے مداخلت اور روکنے پر خودکش بمبار اپنے ٹارگٹ پر پہنچنے سے قبل دھماکے اُڑ گیا دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی او ر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ڈی پی او سوات شیر اکبر کے مطابق ابتدائی طورپر دھماکہ خودکش تھا او ر خودکش کا بمبار کا سربھی مل گیا ہے تاہم مزید تفصیلات تفیتش کے بعد سامنے آئیگی واقعہ کے بعدڈی پی اور سوات شیر اکبر خان اور پولیس کے دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے مقامی سوات میں پاک فوج کے ترجمان کرنل عقیل نے عسکری زرائع کے حوالے دھماکے کو ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ قرار دیدیا اور خودکش دھماکے کی تردید کردی کرنل عقیل کے مطابق دھماکے سے ہلاک ہونے والے شخص کا ایک اور ساتھی بھی موقع پر موجود تھے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم سیکورٹی فورسز فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لئے جگہ جگہ سرچ اپریشن کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ادھرجنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے شکتوئی میں اس وقت ہوا جب ایک مسافر گاڑی لدھا سے شکتوئی جارہی تھی کہ شدت پسندوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔