بلوں کی ادائیگی کے باوجوداگرکوئی بجلی کاٹے اورگالی بھی دے یہ ناقابل قبول ہے ،نویدقمر،وفاقی وزیرخواجہ آصف سے معاملہ اٹھایاہے جنہوں نے مسئلہ حل کی یقین دہانی کرائی ہے ،پی پی رہنما

جمعرات 1 مئی 2014 07:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق وفاقی وزیربرائے پٹرولیم سیدنویدقمرنے کہاکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجوداگرکوئی بجلی کاٹے اورگالی بھی دے تویہ ناقابل قبول ہے ،وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف سے معاملہ اٹھایاہے ۔انہوں نے مسئلہ کے جلدحل کی یقین دہانی کرائی ہے ۔گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاوٴس میں خبر رساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمانویدقمرنے کہاکہ یہ امرنہایت افسوسناک اورناقابل برداشت ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجودکوئی بجلی کی فراہمی منقطع کردے اورگالیاں بھی دے ۔

انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے بدھ کے روزانہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماسیدخورشیدشاہ کے ہمراہ وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی ہے اورتمام حالات پران کواعتمادمیں لیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ باالخصوص سندھ میں بجلی کے فیڈرزکوبندکرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،جس پروفاقی وزیرنے مثبت جواب دیاہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ اس حوالے سے ہونے والی ملاقات میں حزب اختلاف کے راہنماسیدخورشیدشاہ نے بھی اپنانقطہ نظرپیش کیاجس پروفاقی وزیرپانی وبجلی نے جلدازجلداس مسئلہ کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،تاہم سیدنویدقمرکاکہناتھاکہ اس حوالے سے ان کی جماعت نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء اورتحریک استحقاق دونوں جمع کرائی ہوئی ہیں جن پراجلاس کے دوران بحث کی جائے گی

متعلقہ عنوان :