کوئٹہ،حکمران جماعت نیشنل پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ،سینئر رہنماوٴں و سرگرم کارکنوں نے نظر انداز کئے جانے اور دیوار سے لگائے جانے کے گلے شکوے شروع کردیئے

جمعرات 1 مئی 2014 07:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) حکمران جماعت نیشنل پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے سینئر رہنماوٴں و سرگرم کارکنوں نے نظر انداز کئے جانے اور دیوار سے لگائے جانے کے گلے شکوے شروع کردیئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مایوس رہنماوٴں اورکارکنوں نے سیاسی وابستگی ختم کرنے پر سوچ بچار شروع کردیا انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ نیشنل پارٹی نے برسر اقتدار آنے کے بعد بعد سینئر رہنماوٴں اور انتہائی سرگرم رہنے والے اپنے نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگادیا ہے وزارت اعلیٰ کی مسند پر بیٹھنے کے بعد ان کے عوامی لیڈر نے بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آنکھیں پھیر لی ہیں اور پارٹی کی لیڈر شپ بھی کوسوں دور ہوگئی ہے سینئر رہنماوٴں اور سرگرم کارکنوں کے خدشات و تحفظات میں اضافہ ہورہا ہے کوئٹہ کے ضلعی اور تحصیل انتخابات میں بھی منظور نظر افراد کو عہدے دیئے گئے بعض ارکان کے مطابق جماعت میں الیکشن نہیں سلیکشن ہورہے ہیں جن کا پارٹی اور سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا انہیں عہدے دیئے جارہے ہیں ادھر لورالائی کے کارکنوں کو بھی شکوہ ہے کہ بعض رہنما اپنی خواہشات پوری کرنے کیلئے انہیں استعمال کرنا چاہتے ہیں ذرائع کے مطابق سینئر رہنمااور کارکن انتہائی مایوس ہیں اور نظر انداز کئے جانے اور دیوار سے لگائے جانے پر ان کی مایوسی اس حد تک بڑھنے لگی ہے کہ وہ اپنی سیاسی وابستگی ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں کئی ایک نے نیشنل پارٹی کی قیادت کے رویوں کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد نیشنل پارٹی کی قیادت کو نظریاتی کارکنوں سے زیادہ فصلی بٹیروں کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے ۔