انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سنچری کے لئے ایک بار پھر پر تولنے لگا ، انٹر بینک میں ڈالر99روپے ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 100روپے کی سطح چھونے کے قریب

جمعرات 1 مئی 2014 07:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سنچری کے لئے ایک بار پھر پر تولنے لگا ،بدھ کو انٹر بینک میں ایک ڈالر99روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 100روپے کی سطح چھونے کے قریب ہے۔بدھ کے روز انٹر بینک اور مارکیٹ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا ۔20پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید98.40روپے سے بڑھ کر98.55روپے اور قیمت فروخت 98.45روپے سے بڑھ کر98.65روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر15پیسے گر گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 99.45روپے سے بڑھ کر99.60روپے اور قیمت فروخت 99.65روپے سے بڑھ کر99.80روپے پر آگئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز یورو کی قیمت خرید137.25روپے اور قیمت فروخت 137.50روپے پر بدستور برقرا رہی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہو گیا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 166.50روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت 166.75روپے سے بڑھ کر167.05روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب5، 5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.35روپے سے کم ہو کر27.30روپے اور قیمت فروخت 26.65روپے سے کم ہو کر26.60روپے ہو گئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری کا زور برقرار رہنے سے روپیہ سنبھل نہیں پا رہا اور اس کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :