جیکب آباد، سیکورٹی خدشات ،5گھنٹے دیر سے پہنچنے پر بلوچستان نے اکبر بگٹی ایکسپریس کو داخل ہونے سے روک دیا، مسافروں کا احتجاج،ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کرایہ واپس کردیا

جمعرات 1 مئی 2014 07:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) سیکورٹی خدشات ،5گھنٹے دیر سے پہنچنے پر بلوچستان نے اکبر بگٹی ایکسپریس کو داخل ہونے سے روک دیا، مسافروں کا احتجاج، ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کرایہ واپس کردیا، تفصیلات کے مطابق، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس لاہور سے جیکب آباد 5گھنٹے دیر سے پہنچی جس کے باعث بلوچستان کی سیکورٹی انتظامیہ نے اکبر بگٹی ایکسپریس کو دہشتگردی کے خطرے کے باعث بلوچستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، جس کے باعث ٹرین میں سوارسینکڑوں مسافر وں نے ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعری بازی کی، بعد میں ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو جیکب آباد سے کوئٹہ کا کرایہ واپس کردیا، رات کو کوئٹہ روڈ ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور ٹرین بھی نہ جانے کے باعث مسافر رات بھر جیکب آباد میں بھٹکتے رہے، ریلوے انتظامیہ کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کو صبح 8:30بجے جیکب آباد اسٹیشن پہنچنا ہوتا ہے، مگر گذشتہ روز معمول سے ہٹ کر سہ پہر 3بجے جیکب آباد پہنچی تھی جس کے باعث اسے جیکب آباد میں روک دیا گیا، واضع رہے کہ بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکوں اور ٹرینوں پر حملوں کے باعث دوپہر 12بجے کے بعد کسی بھی ٹرین کو بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔