کیا وزیرریلوے کے دعوے دھرے رہ گئے؟،گارڈ نے بغیر ٹکٹ خاتون کا ٹکٹ کاٹنے پر ڈی ٹی کو معطل کردیا

جمعرات 1 مئی 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سارے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے‘ ریلوے افسران ابھی تک اپنی من مانیاں کررہے ہیں اور لاقانونیت اب بھی جاری ہے‘ ایک فرض شناس ریلوے گارڈ کو ڈی ٹی او لاہور ہمدان نے اپنے نوجوان ساتھی افسر اے ای این کیساتھ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی ایک عورت کا ٹکٹ قانون کے مطابق بنانے پر معطل کردیا ہے۔

یہ واقعہ لاہور سے چلنے والی کراچی ایکسپریس میں پیش آیا جس کے عینی شاہدین موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جب ”خبر رساں ادارے“ نے اس حوالے سے ڈی ٹی او اور اے ای این سے بات کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا اور ریلوے گارڈ نے روتے ہوئے اپنی ساری فریاد سنائی۔ مسافروں نے بتایا ہے کہ گارڈ ذوالفقار نے خاتون کے پاس ٹکٹ نہ ہونے پر اسے ٹکٹ جاری کردیا جس پر اس عورت نے کہا کہ اس کی اوپر تک رسائی ہے وہ اسے معطل کروادے گی جس پر گارڈ ذوالفقار نے کہا کہ محترمہ! بغیر ٹکٹ سفر کرنا غیرقانونی ہے آپ جو سفر کررہی ہیں اس کا ٹکٹ لے لیں۔ خاتون نے ڈی ٹی او لاہور کو ذوالفقار گارڈ کی شکایت لگادی جنہوں نے بغیر تحقیقات کئے گارڈ ذوالفقار کو معطل کردیا۔