پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان باپ بننے والے ہیں ، اپنی اگلی فائیٹ جیت کر نومولود کو تحفہ دینا چاہتا ہوں ، عامر خان

جمعرات 1 مئی 2014 07:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مئی۔2014ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ اس سال مئی میں باپ بننے جا رہے ہیں۔عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتہ کو اپنی اگلی فائٹ جیت کر نومولود کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے تحفہ ہوگا۔'ہمیں پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمان ممالک میں بہت سپورٹ کیا جاتا ہے'۔

(جاری ہے)

عامر کے مطابق پاکستان کے لوگ انہیں اس لیے پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ انہی میں سے ایک ہیں۔خان کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی فائٹ تین مئی کو ہے اور انہیں رنگ میں واپسی پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس مقابلے کے لیے تیار اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔اپنے مخالف کے حوالے سے پوچھے جانے پر عامر نے کہا کہ وہ ان سے قد میں لمبے ہیں لیکن ان کے پاس تجربہ، رفتار اور طاقت ہے۔