سندھ ، خیبر پختونخواہ کے بعد عابد شیر علی کی توپوں کا رخ کشمیر کی طرف ،جو بل دیگا اسے بجلی ملے گی ، کشمیر حکومت کو بھی بجلی بند کرنے کی دھمکی دیدی

جمعہ 2 مئی 2014 06:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) سندھ اور خیبر پختونخواہ کے بعد وزیر مملکت پانی و بجلی نے عابد شیر علی نے اپنی توپوں کا رخ آزاد کشمیر حکومت کی طرف موڑ دیا ، آزاد کشمیر حکومت کو بھی بجلی بند کرنے کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے چوبیس ارب روپے کے بجلی واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو آزاد کشمیر حکومت کی بھی بجلی کاٹ دینگے جو بل دے گا اسے بجلی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے حکومت سے بجلی کے واجبات کی وصولی کیلئے کمیٹی بنا دی ہے جس کے سربراہ خواجہ آصف ہوں گے ۔