پاکستان سرمایہ کاری اور منافع کے لحاظ سے دنیا کا ایک بہترین ملک بن چکا ہے،منافع بیرون ملک لے کر جانے میں کوئی پابندی نہیں،شہبازشریف،بیرونی سرمایہ کارپاکستان کے سرمایہ دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں ، ہر قسم کا تحفظ اور سہولت فراہم کریں گے،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کے درست اور موثر اقدامات کے باعث تمام معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 800 ارب کم ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، سابق حکومتوں کی غفلت اور نااہلی کے بوئے ہوئے کانٹے ایک ایک کرکے چننے پڑ رہے ہیں، وزیراعلیٰ کی لندن میں بیرونی سرمایہ کاروں سے گفتگو