پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں باہمی تکنیکی گروپ کے قیام پر اتفاق،ترکی اپنے ملک میں پاکستان سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ انرجی شو منعقد کروائے گا

جمعہ 2 مئی 2014 06:18

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) پاکستان اور ترکی نے توانائی کے شعبے میں باہمی تکنیکی گروپ کے قیام پر اتفاق کیا ہے ترکی اپنے ملک میں پاکستان سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ انرجی شو منعقد کروائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر جانے والے وزارت بجلی و پانی کے تین رکنی وفد کے سربراہ سیکرٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ پاکستان پن بجلی پروجیکٹس کی نجکاری میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے اس موقع پر ترکی کے انرجی و قدرتی وسائل کے سیکرٹری متین کیچی نے پاکستانی حکام کو آفر کی کہ وہ انقرہ میں سرمایہ کاروں کو پاکستان کے انرجی کے شعبہ میں روڈ شو کروانے کے لیے مدد فراہم کرنے پر تیار ہے جہاں پاکستان ترکی کے اداروں کو نجکاری کے پلان کے بارے میں بتا سکتا ہے اس کے علاوہ پن بجلی ، کوئلہ اور جدید توانائی کے شعبوں میں اہمیت کی حامت رکھنے والے پروجیکٹ کو دکھا سکتا ہے اس موقع پر سیکرٹری مشن نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ ترکی نے پاور سیکٹر کی نجکاری سے پچاس بلین امریکی ڈالر کی رقم حاصل کی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے ادارے نجکاری کے عمل کے بعد سے ہر سال دس بلین امریکی ڈالر محفوظ کررہے ہیں جو کہ پہلے خسارے میں چل رہے تھے جبکہ لائن لاسز میں بھی کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف سٹیٹ ہائیڈرو ورک یاکوپ بیسوگولر نے کہا کہ ترکی کے پن بجلی کے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتا ہے اور ترکی کے سرمایہ کار پاکستان میں پن بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ترکش وزیراعظم کے نجکاری کے خصوصی معاون نے پاکستانی حکام کو ترکی کے نجکاری عمل اور اس کے لیگل فریم ورک کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد ہارون شوکت ، چیف انجیرنگ آفیسر جناب امتیاز علی اورڈائریکٹر جنرل انرجی مینجمنٹ مصدق احمد خان موجود تھے انہوں نے ترکی کی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ بھی جدید انرجی کے شعبوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :