اسلام آباد،لا پتہ افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جا ری رہا ، وفاقی اور صوبائی حکومت کے داخلہ کے محکموں کے خلاف شدید نعرے بازی، دھرنے کے شرکاء کو ہراساں کئے جانے کی بھر پور کوششں کی جا رہی ہے ہمارے پیاروں کو لا پتہ کرنے سے لیکر مظلومین پر تشدد کرنے جیسے مظالم سے تو یہ بہتر ہے کہ ہم سب کو ایک ہی بار میں گولی مار دی جائے، آمنہ مسعودجنجوعہ

جمعہ 2 مئی 2014 06:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء ) لا پتہ افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جا ری رہا ۔ ڈیفنس آف ہیومن رائیٹس کی چئیر پرسن آمنہ مسعودجنجوعہ نے وفاقی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو ہراساں کئے جانے کی بھر پور کوششں کی جا رہی ہے ہمارے پیاروں کو لا پتہ کرنے سے لیکر مظلومین پر تشدد کرنے جیسے مظالم سے تو یہ بہتر ہے کہ ہم سب کو ایک ہی بار میں گولی مار دی جائے تاکہ یہ روز روز کا مرنا تو ختم ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ پولیس اور انتنظامیہ کی طرف سے ہر بات پر یہ کہنا کہ انہیں اوپر سے احکامات ملتے ہیں تو کچھہ ایسا غلط بھی نہیں ہے سوال صرف یہ ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں یہ اوپر کتنا اوپر ہے؟ کیمپ میں موجود لا پتہ افراد کے لواحقین نے ان اقدامات پر بازووٴں پر پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے داخلہ کے محکموں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔زیاد

متعلقہ عنوان :