کیف حکومت اور علیحدگی پسندوں کے مذاکرات کی نگرانی او ایس سی ای کرے ،روس کی تجویز

جمعہ 2 مئی 2014 06:08

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)روس نے مشورہ دیا ہے کہ کیف حکومت اور علیحدگی پسندوں کے مابین مذاکرات یورپ میں تعاون و ترقی کی تنظیم ’ او ایس سی ای‘ کے زیر نگرانی کرائے جائیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اس سطح کے مذاکرات کا اہتمام او ایس سی ای کے زیر انتظام کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول ”روس کو امید ہے کہ مغربی ممالک یوکرائن کو اجازت دیں گے کہ وہ بغیر کسی مزاحمت کے مذاکراتی سلسلے کو آگے بڑھائے“۔

دوسری جانب مشرقی یوکرائن میں ابھی تک سرکاری عمارتیں اور متعدد تھانیں علیحدگی پسندوں کے قبضے میں ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً تیرہ شہروں کا انتظام بھی روس نواز باغیوں کے پاس ہے۔ اس دوران یوکرائن کے عبوری صدر نے تسلیم کر لیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے کا کنٹرول کییف حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :