سعودی خاتون صحافی مھا عقیل او آئی سی کے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی سربراہ مقرر

جمعہ 2 مئی 2014 06:10

ریا ض (آ ن لائن )سعودی عرب کی خاتون صحافی مھا عقیل کو اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ خلیجی نیوز چینل کے مطابق مھا عقیل اس سے پہلے او آئی سی کے ترجمان جریدے کی مدیر کے طور پر کام کر رہی تھیں، کسی خاتون کا ایک او آئی سی کے ایک شعبے کی سربراہ مقرر ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنی نئی تقرری کے حوالے سے مھا عقیل کا کہنا تھ کہ نئی ذمہ داری کی وجہ سے لوگوں میں او آئی سی اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی کو بڑھانے کا موقع ملے گا، اس دوران او آئی سی کی طرف سے شروع کیے گئے اجتماعی مفاد کے اقدامات بھی سامنے لانے کا موقع ہو گا۔

واضح رہے او آئی سے کے نئے سیکرٹری جنرل عیاض مدنی سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات ہیں،اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کی مھا عقیل نے تردید کی اور کہا انہیں یہ پوزیشن سعودی خاتون ہونے کی وجہ سے نہیں ملی بلکہ اس منصب کیلیے انہوں نے جدوجہد کی ہے۔