برازیل میں اسامہ بن لادن کا ہم شکل فرانچیسکو فرنانڈیز دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کی مرکز

جمعہ 2 مئی 2014 06:10

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء )القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا خوف ذہنوں پر اتنا سوار کر دیا گیا ہے کہ قتل کے بعد بھی ان کا کوئی ہم شکل نظر آ جائے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت عام لوگوں کی بھی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق برازیل میں بسنے والے اسامہ کے ہم شکل فرانچیسکو فرنانڈیز کو پولیس نے کئی بار اسے شبے کی بنیاد پر اسامہ سمجھ کر دھر لیاجبکہ تفتیش کے بعد اس چھوڑا جاتا رہا ہے۔

فرنانڈیز ایک کاروباری شخص ہے جو کئی شراب خانوں اور نائٹ کلبوں کا مالک ہے۔ اس لیے اسامہ جیسے قدامت پسند کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔ فرنانڈیز کو اسامہ سے مشابہت کی بناء پر کافی فائدہ بھی پہنچا ہے، دور دور تک اس کی شہرت کے بعد اب لوگ اس کے نائٹ کلبوں اور شراب خانوں میں کچھے چلے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

دل چسپ بات یہ ہے کہ اس نے اپنے کاروبار کو بھی اسامہ ہی کے نام سے تشہیر دے رکھی ہے۔

فرنانڈیز کا کہنا ہے کہ برازیل کے مختلف شہروں میں اس کے کیفی ٹیریاز بھی موجود ہیں اور ان کے نام بن لادن کیفی ٹیریازرکھے گئے ہیں، اس کی ملکیت میں ایک نائٹ کلب کا نام بن لادن باررکھا گیا ہے۔توقع ہے کہ برازیل کی میزبانی میں کھیلے جانے والے پیش آئند فٹبال ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے سیاح برازیلی بن لادن کے کیفی ٹیریاز کا رخ بھی کریں گے۔