دنیا بھر میں عام بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک دوائیں بے اثر ہوتی جارہی ہیں؛عالمی ادارہ ِ صحت، اینٹی بائیوٹک دواوٴں کے خلاف جراثیموں کی مزاحمت بے اثر ہورہی ہیں جو دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے،رپورٹ

جمعہ 2 مئی 2014 06:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں عام بیماریوں سے بچاوٴ کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک دوائیں بے اثر ہوتی جارہی ہیں جو صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے اپنی پہلی عالمی رپورٹ میں کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک دواوٴں کے خلاف جراثیموں کی مزاحمت کی بات اب محض پیش گوئی نہیں رہی، بلکہ عملی طور پر یہ دوائیں عام سے جراثیموں کے خلاف بھی بے اثر ہورہی ہیں جو دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرناک بیماریوں سے ہٹ کر اب نمونیا اور پیشاب کے انفیکشن جیسی عام بیماریوں کا علاج کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :