ذیابطیس کی بیماری میں شدت انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن سکتی ہے،امریکی تحقیق

جمعہ 2 مئی 2014 06:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)ذیابطیس کی بیماری اگر حد سے بڑھ جائے تو انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین نے ا نکشاف کیا ہے کہ ذیابطیس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہوجائے تو یہ دن بدن دماغی صلاحیتیں کم کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر شوگر کا شکار مریض اپنی بیماری پر قابو نہ پاسکے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں 20فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتی جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے شکار مریضوں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔