فرانس کی مصرمیں اسلام پسندوں کو سز اؤ ں پر تنقید ،گردانیں اڑانے جیسی سزائیں یقینی طورپر ناقابل قبول ہیں، وزیرخارجہ لاؤرینٹ فیبیوس

جمعہ 2 مئی 2014 06:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)فرانس کے وزیرخارجہ لاؤرینٹ فیبیوس نے تقریباً700مشتبہ اسلام پسندوں کو سزائے موت سنانے کے فیصلے پر گزشتہ روز مصر پر تنقید کی ۔فیبیوس نے فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ گردانیں اڑانے جیسی سزائیں یقینی طورپر ناقابل قبول ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کو پھانسی دینے کے لئے کسی صورت میں بھی امن قائم نہیں ہوسکتا ، امن مصالحت کے ذریعے ہی آسکتا ہے اور یہ مصر اور دنیا کے تمام ممالک کے لئے ایک حقیقت ہے ۔

ایک مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں پیر کو اخوالمسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت 683افراد کو سزائے موت سنائی ہے پیرس نے مصر سے کہا ہے کہ وہ شفاف ٹرائل کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے ۔ عالمی برادری کی جانب سے سزائے موت کی کڑی تنقید کی گئی ہے ۔