مظفرگڑھ ،جمشیددستی نے اپناویگوڈالا23لاکھ میں فروخت کردیا،ملنے والی رقم سے فری چلنے والی 5بسوں کے تیل کے بقایاجات اداکردیئے گئے

جمعہ 2 مئی 2014 06:07

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)مزدوراتحادگروپ کے سربراہ اورآزادرکن قومی اسمبلی جمشیداحمددستی نے اپناویگوڈالا23لاکھ روپے میں فروخت کردیا،جس سے ملنے والی رقم سے مزدوراتحادٹرسٹ کے زیرانتظام چلنے والی فری سروس کی پانچ بسوں کے تیل کے بقایاجات تقریباًبیس لاکھ روپے اداکردیئے ،جبکہ تین لاکھ روپے یوم مئی کے موقع پرمزدوروں میں تقسیم کرڈالے ،مزدوراتحادٹرسٹ کے صدرآصف مجاہدنے بتایاکہ پٹرول پمپ کوتیل کے بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی ہے ،فری بس سروس جاری رہے گی اس کی بندش کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔