آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کا5 سال بعد پہلا نمبر، پاکستان کی بھی ایک درجے ترقی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے

جمعہ 2 مئی 2014 06:02

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ میچوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا نے جنوبی افریقا سے پہلا نمبر چھین لیا ہے جب کہ پاکستان بھی ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ میچز کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا 5 سال بعد پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور بھارت 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے جب کہ اس ون ڈے میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ ٹی 20 کی رینکنگ میں سری لنکا پہلے بھارت دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔