بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2014 ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 25نومبر سے 9دسمبر تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا ، پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کریگا

جمعہ 2 مئی 2014 06:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء)بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2014 ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ،ورلڈ کپ 25نومبر سے 9دسمبر تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں 25نومبر سے 9دسمبر تک شیڈول ہے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔