انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل )کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا راؤنڈ متحدہ عرب امارات میں ختم،دوسرا راؤنڈ آج بھارت میں شروع ہوگا جس میں پہلا میچ کلکتہ نائیٹ رائیڈر اور چنائی سپر کنگز مدمقابل ہونگی

جمعہ 2 مئی 2014 06:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مئی۔ 2014ء) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل )کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا راؤنڈ متحدہ عرب امارات میں ختم ہوگیا ۔ آئی پی ایل کا دوسرا راؤنڈ آج بھارت میں شروع ہوگا جس میں پہلا میچ کلکتہ نائیٹ رائیڈر اور چنائی سپر کنگز مدمقابل ہونگی ۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب ابھی تک ناقابل شکست رہ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر جبکہ چنائی سپر کنگز دوسرے اور راجھستان رائلز تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔
؎

متعلقہ عنوان :