حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات کام کررہی ہے ،وزیراعظم ،توانائی بحران کے حل کا ٹائم فریم نہیں دے سکتا تاہم مجھ پر بھروسہ رکھیں، جلدملک سے اندھیرے ختم ،ہرگھرمیں روشنی کے چراغ جلیں گے ،ملکی ترقی کے لئے جمہوریت ہی واحدراستہ ہے ،لندن اے پی سی کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت بحال ہوئی ہے ،پاکستان کوآمریت سے جمہوریت کی طرف لانابہت بڑی خدمت ہے ،پاکستان خطے میں امن چاہتاہے،قیام امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

ہفتہ 3 مئی 2014 07:30

لندن(آن لائن)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات کام کررہی ہے ،بہت جلدملک سے اندھیرے ختم ،ہرگھرمیں روشنی کے چراغ جلیں گے ،توانائی بحران کے حل کا ٹائم فریم نہیں دے سکتا تاہم مجھ پر بھروسہ رکھیں،ملکی ترقی کے لئے جمہوریت ہی واحدراستہ ہے ،لندن اے پی سی کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت بحال ہوئی ہے ،پاکستان کوآمریت سے جمہوریت کی طرف لانابہت بڑی خدمت ہے ،پاکستان خطے میں امن چاہتاہے،قیام امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔

لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہاکہ برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی ۔ڈیوڈکیمرون دل کے ساتھ پاکستان سے دوستی کے خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانیہ مختلف شعبوں میں پاکستان کی مددکے علاوہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کرداراداکرنے اورتوانائی بحران کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پرتیارہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اورمعاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مدت سے پہلے ہی اپناٹارگٹ حاصل کرلیاہے ،ڈالرکی قدرمیں کمی کرناان کابہت بڑاکردارہے،جس پروہ مبارکبادکے مستحق ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ موٴثرپالیسیوں کے باعث حکومت سرمایہ کاروں کااعتمادحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اورایسے عوامی فلاح وبہبودپرخرچ کیاجائیگا،حکومت نے اپنے اخراجات میں 30فیصدکمی کردی جبکہ ٹیکس ومحصولات میں سولہ فیصداورترسیلات زرمیں 12فیصداضافہ ہواہے ۔

وزیراعظم نے جمہوریت کوہی ترقی اورمعاشی استحکام کی واحدراہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جن ممالک میں جمہوریت رائج ہے وہاں ترقی کی راہیں ہموارہوئیں ،پاکستان بھی جمہوریت کی پٹڑی پرچل پڑاہے ۔لندن اے پی سی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت بحال ہوئی ہے ،ملک کوآمریت سے جمہوریت کی طرف لانابہت بڑی خدمت تھی ۔نوازشریف نے کہاکہ توانائی بحران کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں حکومت دن رات کام کررہی ہے چین کے مشکورہیں کہ اب ہمارے پاس توانائی بحران کاحل موجودہے ،آئندہ چندسالوں میں گیس اوربجلی کی قلت ختم کرکے دم ل یں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اگربیرونی قرضہ نہ ملاتودیامراوربھاشاڈیم اپنے وسائل سے تعمیرکریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،آئندہ7سے 10سال تک 21ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے،قیام امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،پاکستان امن کیلئے سخت محنت کررہا ہے ،تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،بھارت اور افغانستان میں انتخابات کے بعد دونوں ملکوں سے اچھے تعلقات کے قیام کی امید ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ہر کوئی جانتا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی اور اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ۔پیپلز پارٹی سے اختلافات ضرور تھے لیکن ہم نے اپوزیشن میں رہ کر خلاف قانون کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی احتجاج اور ریلیوں کے ذریعے پی پی کی حکومت ختم کرنے کی کبھی کوشش کی ۔