وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان باوقار ملک بنے گا‘ شہباز شریف،بندوق کی نوک پر انتہا پسندی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ‘ تعلیم ‘ صحت اور روزگار کی گولی سے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کیا جائے گا‘ تقریب سے خطاب

ہفتہ 3 مئی 2014 07:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر انتہا پسندی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لندن میں شہباز شریف نے لاہور نالج پارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم صحت اور روزگار کی گولی سے نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کا صفایا کریں گے برطانوی تعلیمی ادارے لاہور نالج پارک میں کمپلیکس قائم کریں انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ لاہور نالج پارک 852 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا حکومت طلباء کو ملک میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور نالج پارک میں بہترین یونیورسٹیاں قائم ہوں گی اور شفافیت سے لاہور نالج پارک مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ شفافیت نواز پالیسی کا بنیادی عنصر ہے اور پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ اساتذہ بھی اہلیت کی بنیاد پر شفاف پاکستان کو تحمل اور برداشت پر مبنی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کی بہترین پالیسیوں کے نتیجے میں ملک ترقی کی جانب مزید گامزن ہوگا۔