اسلام آباد، ڈی چوک پرلاپتہ افرادکے لواحقین کا5روزسے جاری دھرناختم کردیاگیا،حکومت کی طرف سے لاپتہ افرادکے لواحقین کی خوشخبری سنائی گئی ہے،وفاقی حکومت کی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم ،وزارت داخلہ اوروفاقی حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروائی ہے، آمنہ مسعودجنجوعہ

ہفتہ 3 مئی 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پرلاپتہ افرادکے لواحقین کا5روزسے جاری دھرناختم کردیاگیاہے ،وزیراعظم ہاوٴس ،وزارت داخلہ اوروفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افرادکی بازیابی کی یقین دہانی پرلاپتہ افرادکے لواحقین نے دھرناختم کیاہے ۔جمعہ کے روزڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعودجنجوعہ نے خبر رساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاہے کہ حکومت کی طرف سے لاپتہ افرادکے لواحقین کی خوشخبری سنائی گئی ہے اوروفاقی حکومت کی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم ،وزارت داخلہ اوروفاقی حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروائی ہے ۔

آمنہ مسعودجنجوعہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم لاپتہ افرادکے معاملے کوخوداپنی نگرانی میں دیکھ رہے ہیں ،حکومت لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے آئین کے مطابق کام کررہی ہے ،حکومت چاہتی ہے کہ لاپتہ افرادجلدسے جلدبازیاب ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی نے لاپتہ افرادکے لواحقین اورمعصوم شہریوں پرپولیس تشددپربھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تشددکرنے والوں کیخلاف انکوائری کررہی ہے اوران کیخلاف قانونی کارروائی کرے ۔آمنہ مسعودجنجوعہ نے کہاکہ حکومت پاکستان لاپتہ افرادکے بازیابی کیلئے کچھ نہ کیاتولاپتہ افرادکے لواحقین بین الاقوامی سطح پراپنی آوازاٹھائیں گے اورتحریک جاری رکھیں گے ۔