آسام : علیحدگی پسندوں کے حملوں میں 10 مسلمان جاں بحق

ہفتہ 3 مئی 2014 07:42

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں چار خواتین اور دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس ایل آر شنوئی نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست آسام کے ضلع کوکراجھار کے گاؤں بالاپارا جن میں بھاری ہتھیاروں سے لیس باغیوں نے ایک گھر پر اچانک حملہ کردیا شدید فائرنگ سے سات افراد موقع پر ہلاک ہوگئے انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ ضلع بکسہ کے گاؤں میں حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہاں موجود تین افراد ہلاک ہوگئے مرنے والے تمام افراد مسلمان تھے ۔