کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ

ہفتہ 3 مئی 2014 07:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)کل جماعتی حریت کانفرنس (گیلانی) گروپ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کو بروقت اور پاکستانی و کشمیری عوام کی خواہشات کا آئندہ دار قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غلام محمد صفی کی زیر صدارت اجلاس میں اس بیان کی تحسین کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس بیان سے نہ صرف بھارت کو ایک واضح پیغام ملا ہے بلکہ ان غلط فہمیوں کو بھی جڑ کٹ گئی ہے جو بھارت ،پاکستان اورکشمیریوں کے درمیان پیدا کرنے میں مصروف تھا۔