سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے آل روانڈر سابق کپتان شاہد آفرید ی کی ملاقات، ملاقات غیر سیاسی ہے پرویز مشرف کی عیادت کی اور ان کی والدہ کی خیریت معلوم کی ہے،شاہد آفریدی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے آل روانڈر سابق کپتان شاہد آفرید نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملاقات غیر سیاسی ہے پرویز مشرف کی عیادت کی اور ان کی والدہ کی خیریت معلوم کی ہے ۔جمعہ کو کراچی میں زمہ زمہ جنرل کالونی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے قومی کرکٹ ٹیم کی آل روانڈر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

شاہد آفرید ی نے پرویز مشرف کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور گھر جا کرنہ صرف ان کی خیریت دریافت کی بلکہ ان کی والدہ کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کو کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔