امریکہ‘ فلاڈیلفیا میں سیلاب سے نشینی علاقے زیر آب آگئے

ہفتہ 3 مئی 2014 07:26

فلاڈیلفیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیلاب سے نشینی علاقے زیر آب آگئے۔ فلاڈیلفیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی شدید متاثر کیا ہے۔ شہر کے بڑے علاقے میں سیلابی پانی جمع ہے۔

(جاری ہے)

سیلابی پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 روز کے دوران 15 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :