شام میں دو دھماکے، 11 بچوں سمیت 18 ہلاک، 50 افراد زخمی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:27

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)شام کے حما صوبے کے دو مختلف علاقوں میں کار بم دھماکوں میں گیارہ بچوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہو گئے ۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کو جبرین اور حمیری نامی علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔جن علاقوں میں یہ دھماکے ہوئے وہ صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم حقوق انسانی کے لیے شامی مبصر گروپ نے حملوں کی تصدیق کی، لیکن تنظیم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 15 ہے۔اس دھماکے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم القاعدہ سے منسلک شدت پسند حکومت کے اہداف پر ایسے حملے کرتے رہے ہیں۔یادرہے کہ سیئرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے مطابق جمعرات کو حلب کی ایک مصروف مارکیٹ میں حکومت کے فضائی حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔جب کہ تنظیم کے مطابق اس سے ایک روز قبل حلب میں فضائی حملے کے دوران اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس سے 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔2011 سے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جاری لڑائی کے باعث 1,50,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :