لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں ایک سال لگ سکتا ہے ، رپورٹ

ہفتہ 3 مئی 2014 07:28

کولا لمپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء ) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کی رہنمائی کرنے والے حکام نے کہا ہے کہ لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی تلاش میں سال لگ سکتا ہے۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق لاپتہ طیارے کی تلاش کرنے والی مہم کے رہنما ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن نے ملائیشیا میں کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ ’موثر تلاش‘ کی بدولت وہ طیارہ ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اآسٹریلیا، چین اور ملائیشیا کے حکام آئندہ ہفتے کینبرا میں ملاقات کے دوران لاپتہ طیارے کی جاری تلاش پر بحث کریں گے۔ اس اجلاس میں آئندہ کے لائحہعمل کا تعین کیا جائے گا۔ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن نے کہا کہ ’یہ بہت ہی اہم اجلاس ہے کیونکہ اس میں رسمی طور پر کسی بھی مرحلے پر بغیر کسی رکاوٹ کے تلاش کو جاری رکھنے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

‘انھوں نے کہا کہ ’تلاش میں آٹھ مہینے لگ سکتے ہیں، اور خراب موسم یا دیگر مسائل کی وجہ سے اس پر 12 مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’لیکن ہم ایم ایچ 370 کو تلاش کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور میں پر اعتماد ہوں کہ موثر تلاش کے ذریعے آخر کار یہ طیارہ مل ہی جائے گا۔‘"لیکن ہم ایم ایچ 370 کو تلاش کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور میں پر اعتماد ہوں کہ موثر تلاش کے ذریعے آخر کار یہ طیارہ مل ہی جائے گا۔"ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹنکوالالمپور سے بیجنگ جانے والا یہ مسافر بردار طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہو گیا تھا اور اس پر 239 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر چینی باشندے تھے۔