آسٹریلیا،دوسالہ بچی سے جنسی زیادتی وقتل کاالزام، ایک شخص گرفتار

ہفتہ 3 مئی 2014 07:28

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)آسٹریلیا میں دوسال کی بچی کو جنسی زیادتی کے بعد جان سے مار دینے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، اس نے 20منٹ تک یہ کارروائی کی جب لڑکی کی ماں گھر سے باہر تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 23سالہ شخص اس کا سوتیلا باپ ہے جس نے 20اپریل کو سڈنی کے شمال میں540کلومیٹر(334میل) کے فاصلے پر واقع کوفس ہاربر کے مقام پر سفاکانہ حملہ کیا ، لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی اور جمعرات کے روز اس آدمی حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس پر منشیات کے استعمال کا بھی الزام ہے ، تفتیشی انسپکٹر ڈیرن جیمیسن نے اے بی سی ریڈیو کو بتایا کہ لڑکی کو پیٹ میں شدید ضربیں آئیں جس سے زخم ہوگئے ، جو بعد ازاں اس کی موت کا سبب بنے ۔اس کی حالت تیزی سے بگڑ رہی تھی بہت تیزی سے اور اس کے نتیجے میں وہ 21اپریل کو پیر کی صبح موت کے منہ میں چلی گئی ۔اس نے مزید کہاکہ اسے یقین ہے کہ بچی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہو گا جب اس کی ماں چند لمحوں کے لئے گھر سے باہر گئی ہو گئی ۔اس شخص کو جمعہ کو رات گئے کوفس ہاربر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :