راولپنڈی،جائیدادکے تنازعے پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اوراس کے دوبیٹوں کوقتل کرڈالا

ہفتہ 3 مئی 2014 07:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء)تھانہ صدربیرونی کے علاقے گورکھ پورمدینہ ٹاوٴن میں جائیدادکے تنازعے پرمخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اوراس کے دوبیٹوں کوقتل کرڈالا،پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ صدربیرونی راجہ رشیدکے مطابق اورملزمان اکرم اورآصف مسیح وغیرہ کا،طارق مسیح وغیرہ سے جائیدادکاتنازعہ چل رہاتھا۔

جمعہ کی شب فریقین میں تلخ کلامی کے بعدنوبت لڑائی تک جاپہنچی جس پرملزمان اکرم آصف وغیرہ نے ڈنڈوں ،بیلچوں سے وارکرکے انہیں زخمی کردیاجبکہ تیس بورپسٹل سے فائرنگ کرکے باپ بیٹوں کی زندگی کاخاتمہ کردیا۔مرنے والوں میں دوبھائی عرفان مسیح ،ہارون مسیح جبکہ ان کاوالدطارق مسیح شامل ہے رات گئے تک ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے تھے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :