پہلی بار وفاق نے فیڈرل پی ایس ڈی پی کے 20اپریل تک 78فیصد فنڈز فراہم کردیئے ہیں جبکہ 22فیصد فنڈ اسی ماہ مل جائیں گے ماضی میں پچیس سے 30فیصد ملتے رہے ہیں حالانکہ اس پی ایس ڈی پی میں موجودہ حکومت کی کوئی اسکیم نہیں، صوبائی وزیر اطلاعات قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال

ہفتہ 3 مئی 2014 07:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پہلی بار وفاق نے فیڈرل پی ایس ڈی پی کے 20اپریل تک 78فیصد فنڈز فراہم کردئیئے ہیں جبکہ 22فیصد فنڈ اسی ماہ مل جائیں گے ماضی میں پچیس سے 30فیصد ملتے رہے ہیں حالانکہ اس پی ایس ڈی پی میں موجودہ حکومت کی کوئی اسکیم نہیں وفاقی حکومت بلوچستان میں بجلی اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے وسائل فراہم کریں حکومت کی بہتر کاوشوں کی وجہ سے آج صوبے کے حالات بہتر ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ اجلاس میں مجوزہ بجٹ میں پانی اور انرجی کی بابت حکومتی ترجیحات پر بحث کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیموں کی ضرورت ہے جس طرح پاکستان کا پانی کے حوالے سے تربیلا ڈیم پر انحصار ہے بلوچستان کا بھی سیلابی پانی کو ذخیرہ کرکے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ چائنہ نے جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے پانی کو ذخیرہ کیا ہے وہ ہماری مدد کرسکتے ہیں وفاقی حکومت صوبے میں پانی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ڈیم بنا رہی ہے ہمیں تربیلا ڈیم کی طرح سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے بڑا ڈیم بنانے کی ضرورت ہے وفاقی حکومت اس میں بلوچستان حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے وسائل فراہم کرے انہوں نے کہا کہ ایف سی سمیت تمام ایجنیساں مرکز کے کنٹرول میں ہے اختیارات ان کے پاس ہے ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے حالات بہتر ہوں موجودہ حکومت نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھاتے ہوئے چالیس فیصد جرائم پر قابو پایا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے سب سے پہلے پرامن طور پر بلدیاتی انتخابات اور سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے فوج کا اقتدار میں کوئی کام نہیں پالیسیاں حکومت بناتی ہے اور فورسز ان پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے اسپیکر نے بعد میں گورنر بلوچستان کا پیغام پڑھ کر سنایا اور اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :