وزیراعظم پولیو سیل نے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی، رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی

ہفتہ 3 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) وزیراعظم پولیو سیل نے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی‘ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پولیو سیل کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے 14 ماہ کے بچے عبدالولی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسوں کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی جبکہ سال 2012ء میں ان کی تعداد 58 تھی۔

متعلقہ عنوان :