چنیوٹ میں پانچ سالہ بچی کو پنچائیت کے فیصلہ پر 25سالہ نوجوان سے ونی کردیا گیا

ہفتہ 3 مئی 2014 07:25

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء ) چنیوٹ میں پانچ سالہ بچی کو پنچائیت کے فیصلہ پر 25سالہ نوجوان سے ونی کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخ کے عبدالغفار ملاح نے پھالیہ کی رہائشی نازیہ بی بی سے 2014ء میں پسند کی شادی کی جس پر نازیہ کے خاندان نے بدلہ لینے کیلئے پہلے تو عبدالغفار کے والد نزرا ملاح پر تھانہ صدر چنیوٹ میں چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروائے بعد میں بدلے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بااثر افراد کے ذریعے پنچائیت میں گن پوائنٹ پر ریاست علی ولد منیر احمد عمر 25سال سے عبدالغفار کی 5سالہ بہن عدیبہ سے ونی کرتے ہوئے اس کا زبردستی نکاح پڑوا دیا گیا پولیس نے نکاح خواں سمیت اٹھارہ افراد نذر، عبدالغفار، منیر،کنیز بی بی، منشاء، انصر، زبیر، محمد علی ، نعیم، غلام شبیر، مولوی عبدالقادر، حافظ عبدالرزاق، حیات، نواز، ریاست،ندیم وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ صدر پولیس نے پانچ سالہ بچہ کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔