تمام پاکستانی کھلاڑی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر،آصف ٹوبا کو ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے کھلاڑی نے ہرادیا، اسجد اقبال اور حمزہ اکبر پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کھاچکے

ہفتہ 3 مئی 2014 07:19

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مئی۔2014ء) پاکستانی کیوئسٹ آصف ٹوبا کو ایشین اسنوکرچیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے کھلاڑی نے ہرادیا۔ پاکستان کے تمام کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ آصف ٹوبا کو ملائیشیا کے چوان لیون تھورنے شکست دی۔ ملائیشیا کے کھلاڑی نے آصف ٹوبا کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریم سے زیر کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان کے تمام کیوئسٹ چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئے۔ اسجد اقبال اور حمزہ اکبر پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کھاچکے ہیں۔