میران شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے طالبان گروپ کے نائب امیرجاں بحق،شہریار گروپ کے نائب امیر مفتی علاؤ الدین پر کار سواروں نے بازار سے گزرنے کے دوران فائرنگ کی، مقامی قبائل نے لاش لواحقین کے سپرد کردی

اتوار 4 مئی 2014 07:35

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہریار گروپ کا نائب امیر مفتی علاؤالدین جاں بحق ہو گیا،واقعے کے بعد مقامی قبائل نے لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا ،نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کے مرکزی بازار میں مقامی طالبان کے شہریار گروپ کا نائب امیر مفتی علاؤالدین بازار میں سے گزر رہا تھا کہ کار میں سوار نامعلوم افراد نے مفتی علاؤالدین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مفتی علاؤالدین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد مقامی قبائل نے لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :