پاکستانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویزہ منسوخ کئے ، بھارت ،بڑی تعداد میں زائرین کا بھارت آنا سکیورٹی رسک ، ہمارے لئے مشکلات کا باعث ہوگا ،سید اکبر الدین

اتوار 4 مئی 2014 07:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کا ویزہ ان کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے منسوخ کیا گیا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین بھارت آنا ان کی سکیورٹی کے حوالے سے ہمارے لئے مشکلات کا باعث ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہمیں ان کے سکیورٹی معمول سے زائد انتظامات کرنا پڑینگے انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی مشکلات درپیش نہ ہوتی تو ہمارے تمام حکومتی اداروں نے پانچ سو پاکستانی زائرین کے لئے اٹاری ریلوے سٹیشن سے اجمیر شریف لے جانے اور واپس لانے کے مکمل انتظامات کررکھے تھے ۔

متعلقہ عنوان :