اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر، یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان

اتوار 4 مئی 2014 07:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر, یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 99.85روپے سے کم ہو کر99.75روپے پر آگئی جبکہ یورو کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 137.50روپے سے کم ہو کر137.25روپے اور قیمت فروخت 137.75روپے سے کم ہو کر137.50روپے پر آگئی اسی طرح15پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 167.40روپے سے کم ہو کر167.25روپے اور قیمت فروخت 167.65روپے سے کم ہو کر167.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزروپے کی نسبت یو اے ای درہم کی قیمت خرید 27.10روپے اور قیمت فروخت27.30روپے کی سطح پر جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 26.45روپے اور قیمت فروخت 26.65روپے پر بدستور برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :