تربوز کے بیج دل کے امراض وذیابطیس کے علاج کیلئے بھی مفید ہیں ،امریکی تحقیق

اتوار 4 مئی 2014 07:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال صحت کیلئے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بیج کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ ذیابطیس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں۔تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامن بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد تربوز میں سے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔