عراق،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

اتوار 4 مئی 2014 07:31

بعداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء ) عراق میں مسلحہ افراد کی فائرنگ سے کم ازکم چار افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ قصبہ ترمییہ میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک چوکی پر فائرنگ شروع کر دی ،کسی بھی گروپ نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔