قاہرہ ،مرسی کے 102 حامیوں کو سزائے قید سنادی گئی

اتوار 4 مئی 2014 07:31

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے سو سے زائد حامیوں کو دس دس برس کی سزائے قید سنا دی۔ قاہرہ کی ایک عدالت کی طرف سے ہفتہ کو سنائے گئے اس فیصلے کے مطابق یہ اسلام پسند مظاہروں کے دوران تشدد بھڑکانے کا باعث بنے تھے۔

(جاری ہے)

جولائی میں مرسی کی معزولی کے بعد سے فوج کی طرف سے قائم کردہ حکومت نے مرسی اور اخوان المسلمون کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات شروع کر دیے گئے تھے۔