میڈیا کے لوگ اظہار رائے کی آزادی کے حق کے تحفظ کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں،شرجیل میمن ، بصورت دیگر ملک میں جمہوریت اور پریس کی آزادی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکے ہیں،اس وقت میڈیا کو جس صورتحال کا سامنا ہے اس سے نکلنے کے لئے ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لینے کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہورت کی بحالی اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لئے میڈیا کے لوگوں کے ہمراہ شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے اور ہر طرح کی قربانی دی ہے،سی پی این ای کی سندھ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب