کراچی ایئرپورٹ کا رن وے روزانہ 2 گھنٹے بند رہے گا، سول ایوی ایشن، رن وے کی صفائی کے باعث پروازوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ترجمان

اتوار 4 مئی 2014 07:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء )کراچی ایئرپورٹ پر رن وے کی صفائی کے باعث پروازوں کی آمدورفت پر روزانہ دو گھنٹے کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی صفائی کے باعث پروازوں کی آمدورفت پر روزانہ 2گھنٹے پابندی عائد کردی گئی ہے یہ پابندی صبح 9 سے 11 بجے تک عائد ہوگی۔

رن وے پر طیاروں کی آمدورفت کے باعث ربڑ کے ذرات چپک کئے جاتے ہیں جن کی صفائی کا کام ہرسال کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ رن ون کی صفائی کے دوران بڑے جہازوں کو ٹیک آف اور لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن عابد قائم خانی کے مطابق رن وے کی صفائی کا کام ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :