قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کوچز کا اعلان 6 مئی کو کیا جائے گا، ڈیو واٹمور کے سبکدوش ہونے کے بعد ان دنوں پی سی بی ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچز کی تلاش میں مصروف ،سابق کوچ محسن حسن خان بھی کوچ بننے کیلئے میدان میں اترگئے ، پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی ، 2010 اور 2011 میں قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کیلئے فرائض انجام دے چکے ہیں

اتوار 4 مئی 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ سمیت کوچز کا اعلان چھ مئی کو کیا جائے گا۔ اعجاز احمد نے فیلڈنگ کوچ کیلئے درخواست دے دی۔ ڈیو واٹمور کے سبکدوش ہونے کے بعد ان دنوں پی سی بی ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچز کی تلاش میں مصروف ہے جس کیلئے امیدوار اپنی درخواستیں جمع کرراہے ہیں،اب تک ہیڈ کوچ سمیت کوچز کی دیگر آسامیوں کیلئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے وقار یونس، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد اور اعجاز احمد کے نام سامنے آچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ کیلئے وقاریونس سے دو سالہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔بیٹنگ کوچ کیلئے زمبابوے کے گرانٹ فلاور مضبوط امیدوار ہیں۔اسپن باوٴلنگ کنسلٹنٹ کیلئے ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ فیلڈنگ کوچ کیلئے غیر ملکی کوچ فیورٹ ہیں تاہم اعجاز احمد نے بھی درخواست دے دی ہے جو وقار یونس کے پچھلے دور میں فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے چیئرمین کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں کوچز کی aتقرری کا فیصلہ ہوگا۔ ادھرپاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کرکٹرز ایک کے بعد ایک اپنی دراخواستیں جمع کروارہے ہیں،سابق کوچ محسن حسن خان بھی کوچ بننے کیلئے میدان میں اترگئے ہیں،سابق کوچ محسن حسن خان نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہیڈ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی ،وہ 2010 اور 2011 میں قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کیلئے فرائض انجام دے چکے ہیں ،محسن خان کی کوچنگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھی۔محسن خان سے قبل وقار یونس بھی کوچنگ کیلئے اپنی درخواستیں پی سی بی کو بھجواچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :