دْنیا کے سابق تیزترین اسپرنٹر ٹائی سن گے کو لینے کے دینے پڑ گئے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سال کیلئے پابندی لگ گئی، لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ، اضافی طاقت کیلئے امریکا کے سو میٹر ریکارڈ ہولڈر نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرکے اپنا دامن داغدار کرلیا

اتوار 4 مئی 2014 07:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) دْنیا کے سابق تیزترین اسپرنٹر ٹائی سن گے Tyson Gay کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سال کیلئے پابندی لگ گئی۔ لندن اولمپکس میں سینے پر سجنے والا چاندی کا تمغہ بھی ٹائیسن گے سے اْتروالیا گیا ہے۔ٹائی سن کا دم اور یہ قوت سب دو نمبر نکلی۔

(جاری ہے)

اضافی طاقت کیلئے امریکا کے سو میٹر ریکارڈ ہولڈر نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرکے اپنا دامن داغدار کرلیا۔لندن اولمپکس میں چار سو میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے امریکی اسپرنٹر ٹائیسن گے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سال کیلئے پابندی لگوا بیٹھے۔ اکتیس سالہ ٹائیسن اب بارہ ماہ تک کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔