مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریگی،پرویزالٰہی،2013ء میں تاریخی دھاندلی کوبے نقاب کیاجائے ،پاک فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے ،قوم فوج کے ساتھ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 5 مئی 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پاک فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے ،قوم پاک افواج کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ ق نے پورے ملک میں آرمی سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی ہیں ،اورتین صوبوں میں ریلیاں نکالیں گے ،حکومت کے وفاقی وزیردفاع ہی پاک فوج کامورال کم کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2013ء کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ،سوچی سمجھی قوت نے مسلم لیگ ن کواقتداردیاہے ،پنجاب میں نہ صرف دھاندلی ہوئی ہے بلکہ دھاندلہ ہواہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اورحکومت کے وزراء آرمی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ ق اوردیگرجماعتیں بھی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں ،قوم فوج کے خلاف سازش کوبے نقاب کردیگی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شمولیت کریگی کیونکہ شفاف الیکشن کے لئے قربانی دیناپڑیگی۔

متعلقہ عنوان :