اسحاق ڈارایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ سے قازقستان پہنچ گئے

پیر 5 مئی 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ سے اچانک قازقستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وفاقی وزیرخزانہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جو 2سے 5مئی تک جاری رہے گا ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں بینک کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لئے جانے کے علاوہ ایشیائی معیشتوں کے مالی مسائل وکمزوریوں کوکم کرنے کیلئے مشاورتی نشستوں کاانعقادبھی کیاجارہاہے ۔

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے خصوصی نشستوں میں بطورگورنرایشیائی ترقیاتی بینک شرکت کرتے ہوئے ان نشستوں میں متعلقہ شعبہ میں پاکستان کی جانب سے کی گئی خصوصی کوششوں کاذکرکیا۔

(جاری ہے)

ناشتہ پرمنعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارنے ایشیائی ترقیاتی بینک کوتجویزپیش کی کہ خط غربت کویومیہ 1.25ڈالرسے بڑھاکر2ڈالریومیہ ،عالمی مالیاتی فنڈکی حالیہ نظرثانی شدہ معیارکے مطابق لایاجائے ۔

اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ فی الوقت دنیاکی چالیس فیصدآبادی جوکہ تقریباً2.4ارب افرادامریکی2ڈالرزیومیہ کے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہے ۔گورنرکے لامحدوداجلاس کے دوران وزیرخزانہ نے پاکستان میں آنے والی حالیہ آفات کاذکرکرتے ہوئے اس حوالے سے ملک کی نشینل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے قدرتی آفات اورحادثات پرموٴثراندازمیں قابوپانے کی ضرورت پرزوردیا۔

اسحاق ڈارنے ترقیاتی شراکتداروں بشمول ایشیائی ترقیاتی بینک ،عالمی بینک اورعالمی مالیاتی فنڈکوتجویزپیش کی کہ پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی ترقیاتی شراکت داروں کوحادثات میں کمی کے حوالے سے حکمت عملی اورمختلف پروگراموں کوتشکیل کرناچاہئے ۔پہلے بزنسی اجلاس کے دوران وزیرخزانہ نے قازقستان کی حکومت وعوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بورڈآف گورنرزاجلاس کے کامیاب انعقادکوسراہا۔

انہوں نے جون 2013ء میں اقتدارسنبھالنے کے بعدسے حکومت کی جانب سے بڑے اقتصادی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے متعارف کرائی گئی حکمت عملیوں سے شرکاء کوآگاہ کیا۔وفاقی وزیرنے واضح کیاکہ رواں برس معیشت کی 4فیصدکی شرح سے نمومتوقع ہے ۔جس کے باعث صنعتی وزرعی شعبوں میں پیداواری اضافہ سے افراط زریک ہندسی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پیداواراورریمیٹنس میں مثبت اضافہ ،اخراجات میں کمی اورریونیومیں اضافہ کے ذریعے تجارت خسارہ کو6فیصدپرہی روک لیاگیاہے ۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم بخیت سلطانووکے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اسحاق ڈارنے قازقستان کے صدرنورسلطان نذبائیف اوروزیرخزانہ کودورہ پاکستان کی دعوت دی ۔اس مرحلہ پرانہوں نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کے لئے موجودہ فریم ورک پرنظرثانی کی تجویزبھی پیش کی ۔انہوں نے قازقستان کے نائب وزیراعظم سے تجارت ،سرمایہ کاری اوربینک کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کی آمدورفت نرم کرنے کی بھی درخواست کی۔

متعلقہ عنوان :