طالبان کے ساتھ بامقصدمذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر شروع ہونا چاہئے،پرویز خٹک ، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، ہماری پارٹی پہلے دن سے مذاکرا ت کے حق میں ہے گیارہ مئی کا احتجاج ہر گز وفاقی حکومت کو گرانا نہیں بلکہ یہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، گیارہ مئی کے احتجاج کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ کارفرما نہیں درحقیقت اس ملک گیر احتجاج کا فیصلہ ڈیڑ ھ ماہ قبل کور کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا تھا، میڈیا سے بات چیت
پیر 5 مئی 2014 08:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بامقصدمذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر شروع ہونا چاہئے کیونکہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں اور ہماری پارٹی پہلے دن سے مذاکرا ت کے حق میں ہے گیارہ مئی کا احتجاج ہر گز وفاقی حکومت کو گرانا نہیں بلکہ یہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہے کیونکہ اس نے تمام عذرداریوں کے فیصلے نو ے دن میں کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال الیکشن ٹریبونل کے فیصلے نہ ہوسکے انہوں نے واضح کیا کہ گیارہ مئی کے احتجاج کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ کارفرما نہیں درحقیقت اس ملک گیر احتجاج کا فیصلہ ڈیڑ ھ ماہ قبل کور کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا تھا اگر الیکشن کمیشن آج بھی ایک ماہ کے اندر فیصلے کردینے کا کہہ دے تو ہم فوری احتجاج کی کال واپس لے لینگے وہ نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی کے چیرمین قربان علی کی ہمشیرہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سابق آئی جی خورشید عالم خان، عثمان علی خان، انجینئر طارق علی، انجینئر آصف علی خان، پی ٹی آئی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ابرار خان، سابق ٹاؤن ناظم امجد اعظم عرف قائد اعظم اور پیرآف مانکی شریف پیر شمس الامین بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزررہاہے خیبرپختونخوا دہشت گردی سے بہت حد تک متاثر ہوچکا ہے جس کی وجہ سے صوبہ گو ناگوں مسائل سے دوچار ہے معاشی لحاظ سے ہمارے مسائل گھمبیر صورت اختیار کرچکے ہیں اور عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ہمارے صوبے کو اللہ تعالی نے ہر قسم کے قیمتی وسائل سے مالا مال کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے خالص منافع سمیت صوبے کے وسائل اور حقوق کے حوالے سے اپنا مقدمہ وفاق میں پیش کردیا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوتمام اعداد و شمار بتادئیے ہیں وفاق صوبے کے اضافی گیس کے ذخائر کو صوبے کے استعمال میں لانے پر بھی راضی ہوچکا ہے لیکن تین بار وزیر اعظم کو خط لکھنے کے باوجودابھی تک کوئی جواب نہیں ملا اور اب ہم مجبوراً وفاق کے ساتھ اس مسئلے کو دوبارہ اٹھائیں گے تاکہ صوبے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں اور ہم اضافی گیس سے سستی بجلی بنا کر کارخانے لگائیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے غریب عوام پر بھیبجلی کے نرخ بڑھانے اور فیول سرچارج وصول کرنے کے فیصلے کو حکومتی سطح پر چیلنج کریں گے خیبرپختونخوا پانی سے اپنی ضرورت سے بھی زیادہ سستی بجلی بنا اور وفاق کو دے رہا ہے اسلئے یہاں کے عوام پر فیول سرچارج ناانصافی ہے پرویز خٹک نے احتجاج کے حوالے سے مزید واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گیارہ مئی کی کال حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور جمہوریت کے خلاف ہر گز نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ایسا ارادہ ہے تحریک انصاف کا احتجاج درحقیت گیارہ مئی کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہے اوراس احتجاج کا فیصلہ ڈیڑھ ماہ قبل کور کمیٹی کے اجلا س میں ہوا تھا کیونکہ انتخابا ت منعقد ہوئے ایک سال ہونے والا ہے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کیسز الیکشن کمیشن کے ٹربیونل میں جمع کئے ہیں مگر پورا سال گزرنے کے باوجود ان پر کوئی فیصلہ نہیں آسکا حالانکہ ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ نوے دن کے اندر تمام عذر داریوں پر فیصلہ ہوگایہ احتجاج پرامن ہوگا اور براہ راست الیکشن کمیشن کے خلاف ہے تاکہ وہ جلد از جلد فیصلے کرے پرویز خٹک نے کہاکہ تیس پینتس حلقوں کے حوالے سے کیسز جلد از جلد کھولیں تاکہ قوم کو پتہ چل جائے عمران خان نے تو اس حدتک کہہ دیا ہے کہ صرف چارحلقوں کے ریزلٹ پر فیصلہ کیا جائے ہم اسی لئے احتجاج کررہے ہیں کہ الیکشن کمیشن تیز ی سے کام کرے اور کوئی فیصلہ دے اگر الیکشن کمیشن آج بھی کہہ دے کہ ہم ایک ماہ کے اندر اندر فیصلے کردیں گے تو ہم احتجاج ختم کردیں گے انہوں نے کہا کہ جہاں تک یہ کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی اور کی مداخلت یا سازش ہے یا کوئی خفیہ ہاتھ کارفرما ہے تو یہ غلط ہے اور اس مفروضے میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ یہ فیصلہ ہم نے ڈیڑھ ماہ پہلے کیا تھا اسی طرح طاہر القادری کے احتجاج سے بھی پی ٹی آئی کوئی تعلق نہیں پی ٹی آئی کسی کے اشاروں پرچلتی اور نہ پریشر میں آتی ہے ہمارا یہ اٹل فیصلہ تھا ہم الیکشن کمیشن کو مجبور کریں گے کہ وہ جلد فیصلہ کرے پرویز خٹک نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں کچھ فیصلے الیکشن ٹربیونل میں زیر سماعت ہیں اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں خیبرپختونخوا سے جو لوگ ٹربیونل میں گئے ہیں اس پر بھی جلد ازجلد فیصلے ہونا چاہئیں اگر ہماری حکومت میں کوئی دھاندلی ہوئی یا ہماری حکومت دھاندلی سے آئی ہے تو اس پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم ان فیصلوں کوتسلیم کریں گے لیکن کیا بات ہے کہ دنوں کے فیصلے سالوں میں بھی نہیں ہورہے دھاندلی کے کیسز تو زیادہ ترپنجاب اور سندھ میں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب اور سندھ میں بھی دھاندلی کے حوالے سے واضح فیصلے ہوں پرویز خٹک نے کہاکہ ہمارا ایک روزہ احتجاج بالکل پرامن ہوگا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 5 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستانی نژ اد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی با کسر لوئی کولازو کو شکست دے دی ، عامر خان نے 106 کے مقابلے میں 117 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی
-
پی سی بی کے نرالے دستور‘ اپنوں کو ”ریوڑیاں “بانٹنے میں مصروف ،ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سلیکشن کمیٹی میں شامل چھ ارکان کو ماہانہ 23 لاکھ ادا ہونگے
-
میڈرڈ ماسٹرز کا مینز سنگلز مین راؤنڈ آ ج پیرکو شروع ہو گا ، رافیل نڈال ٹائٹل فتح کی تلاش میں سر گرداں‘سپین میرا ملک ہے اور یہاں پر ہر مرتبہ کھیلنا میرے لیے کچھ خاص ہوتا ہے‘ رافیل نڈال
-
عوامی حکومت صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،قائم علی شاہ ،غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کرکے غربت کا خاتمہ کرسکیں، صوبہ سندھ قدرتی طور ... مزید
-
شیخوپورہ ،شرقپور ڈسٹری بیوٹری نہر میں اچانک50فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ کھڑی گندم کی فصل زیر آب،نہر سے ملحقہ ریلوے ٹریک ٹریک شورکورٹ لاہور بھی پانی میں بہہ گیا ، 11گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد ورفت ... مزید
-
راولپنڈی میں میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے متعلقہ حکام نے حکومت سے مزید وقت طلب کر لیا، ہر حال میں یہ منصوبہ مقررہ دس ماہ کی مدت میں مکمل کرنا ہوگا،چیف سیکرٹری کی متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت
-
آئندہ مالی سال کا بجٹ 6 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان،وزارت خزانہ نے تمام تیاریاں تیز کر دیں
-
4برس میں بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا،غلام مرتضیٰ جتوئی،حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،میڈیا اورعوام سے خطاب
-
لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، آئندہ دو روز تک ہلکے بادل آسمان پر موجود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم نواز شریف منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے ،پورٹ قاسم میں تعمیر ہونے والے 660 میگا واٹ کے بجلی گھر کا افتتاح کریں گے
-
قومی اسمبلی کا ہنگامہ اجلاس (آج) ہوگا،اپوزیشن نے کمر کس لی، پاکستان تحریک انصاف‘ عوامی مسلم لیگ‘ پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کی طرف سے حکمراں جماعت پر الزامات کی بوچھاڑ اور وقفے وقفے سے ... مزید
-
وزارت خارجہ کی غفلت و لاپرواہی ‘ گذشتہ کئی ماہ سے اپنی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ کر سکا، دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارتکاروں کے تبادلے، ریٹائرمنٹ کے باوجود کئی کے نام اب بھی ویب سائٹ پر درج‘اپ ڈیٹ نہ ... مزید
-
جسٹس افتخار چوہدری ریٹائرمنٹ کے باوجود میڈیا میں سب سے زیادہ زیر بحث شخصیت بن گئے
-
پشاور ،سینٹرل جیل سے قیدیوں کی منتقلی کا آخری مرحلہ مکمل ،75 قیدی دوسری جیلوں میں منتقل ،شکیل آفریدی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا
-
اعظم ہوتی کے اہلیہ شمیم کیانی کا 11 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں وفد کے ہمراہ شرکت کا فیصلہ،شوہر کے خلاف آواز اٹھائیں گی
-
بجلی شارٹ فال 4 ہزار100 میگاواٹ پر برقرار ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے کم نہ ہو سکا
-
مظفرگڑھ ،اراضی تنازعہ ،سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا
-
جیکب آباد ، کھانا دیر سے کیوں پکایا؟، دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل
-
مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں سے پارٹی رہنما اور کارکن شدید نالاں،خدشہ ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی ایڈونچر ہوا تو ورکرز سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،ذرائع
-
ایف بی آر نے آلو کی برآمد پر25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ، 5 مئی سے31 جولائی 2014 تک بغیر کسٹمز ڈیوٹی 2لاکھ میٹرک ٹن آلو درآمد کرنے کی اجازت‘ نوٹیفیکیشن جاری
-
فیصل آباد،درندہ صفت نوجوان کی ذہنی طور پر معذور لڑکی سے زیادتی
-
یمنی فوج کی کاروائی، 30 سے زائد القاعدہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
جنوبی کوریائی صدر کی فیری حادثے کے اہل خانہ سے ملاقات،جہاز حادثہ کی اٹھارہ مزید لاشیں بر آمد ، ہلاک شدگان کی تعداد 244 ہو گئی
-
بشارالاسد کے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظور
-
امریکہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، 3 زخمی ، حملہ آور بھی مارا گیا
-
مٹی کا تودہ گرنے کا سانحہ ، افغان حکومت کا جمعہ کو قومی یومِ سوگ کا اعلان
-
عراق: شیعہ زائرین کی بس پر فائرنگ، 11افراد ہلاک ،21زخمی
-
مخالف امیدوارغیر قانونی بنگلہ دیشیوں کی حمایت کررہے ہیں،نریندر مودی
-
اسپین میں قدیمی طرز کی زمینی جنگ ، تلواروں، برچھیوں کے حملے
-
ہیٹی ، خوراک اور ریڑھی بانوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے23افراد ہلاک ، دو درجن سے زائد زخمی
-
خواتین پادریوں اور حامیوں کاوسطی لندن میں مارچ
-
امریکی انٹیلی جنس ایجنٹس یوکرائنی حکومت کو مدد کرر ہے ہیں، جرمن اخبار کی رپورٹ
-
دنیا میں بیماریوں سے بچاوٴکیلئے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹک دوائیں بے اثر ہوتی جارہی ہیں،عالمی ادارہ صحت کا اظہارِ تشویش
-
بھارت ،شادی کارڈ پر دلہن کی عمر کا اندارج لازمی قرار،ریاست چھتیس گڑھ میں بچوں کی شادی کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دلہادلہن کی عمر کا بھی پتہ چلے،حکومت
-
موٹرسائیکل کے مزار پردعا، ”بلٹ بابا“یہ سفر پر نکلے ہوئے لوگوں کی حفاظت کرتا ہے،عقیدت مند
-
باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار فائرنگ سے ایک جوان شہید ، ایک زخمی،افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،آئی ایس پی آر،پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج، سر حدی حدود کی خلا ... مزید
-
انتخابات میں دھاندلی میں کردار ،تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس پر مشاورت شروع کردی، جمہوریت چوری کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6لگناچاہئے ،عمران خان ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری پربھی آرٹیکل ... مزید
-
وزیر داخلہ چوہدری نثار آج وزیر اعظم کی وطن واپسی پر انہیں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے، آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں ان سے احکامات لیں گے،وزیر داخلہ کے حکومتی اور طالبان کمیٹی ... مزید
-
اعلیٰ حکومتی شخصیت کا مولانافضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی،خیبرپختونخواہ میں جمعیت اکثریتی اپوزیشن جماعت ہے، پارٹی مشاورت کے ... مزید
-
امریکہ نے قادیانی اقلیت کی آزادی کیلئے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا، صدر اوبامہ کے خصوصی نمائندے کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، قادیانیوں کو تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی ... مزید
-
لوڈشیڈنگ کامسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا،قوم کوانتظارکرناپڑیگا،شاہدخاقان عباسی،لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں ،پی ٹی آئی کواحتجاج آئین کے مطابق کرناچاہئے ،حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی،نجی ... مزید
-
پاک بھارت بیک ڈور ڈپلو میسی جاری ہے، کئی رہنماؤں کے بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے
-
مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریگی،پرویزالٰہی،2013ء میں تاریخی دھاندلی کوبے نقاب کیاجائے ،پاک فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے ،قوم فوج کے ساتھ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
مغرب اور مغرب نواز طبقے کا نزلہ ہمیشہ دینی مدارس پر گرتا ہے، مولانا سمیع الحق، وہ مدارس کو دہشت گردی میں ملوث کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،آج مدرسے سے وابستہ لوگ ملک میں امن کے لئے ... مزید
-
رینٹل پاور کیس کے تین اہم ملزم گرفتار،ملزمان میں سابق ایم ڈی پی پی آئی بی،سابق سی ای او اور ایم ڈی جینکوز شامل،ضرورت محسوس کی گئی اور کوئی ثبوت ملا تو دیگر گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں، ذرائع
-
اسحاق ڈارایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ سے قازقستان پہنچ گئے
-
بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ، حتمی منظوری کیلئے وزارت قومی صحت نے صوبائی وزراء صحت کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا
-
مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں،پروفیسر ابراہیم،طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں، مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم ہمیں مذاکراتی عمل سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، ... مزید
-
مشرق وسطیٰ خلیجی ممالک باہمی تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرے ،سرتاج عزیز،پاکستان ان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے ،سفیروں کی کانفرنس سے خطاب
-
حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ہائی پروفائل مقدمات کو پس پشت ڈالنا شروع کر دیا ،قومی اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے لئے ڈیڈ لائن دی گئی حکومت نے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.